اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں 2 روزہ مقامی تعطیل کا اعلان کردیا ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا یہ فیصلہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے باعث سامنے آیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اینکرمحمد مجتبیٰ بٹ نے شوکت نواز میر کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
عالمی نمائندوں کی اسلام آباد میں ممکنہ آمد کے پیش نظر 9 اور 10 اپریل کو مقامی طور پر عام تعطیل ہوگی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا ایران براہِ راست مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے
مزید یہ بھی پڑھیں:سویلین تباہی کی دھمکی: کانگریس ارکان کا صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے اور 25ویں ترمیم کے استعمال کا مطالبہ
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود 10 اپریل کو اسلام آباد میں میز پر بیٹھیں گے تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔
وزیراعظم کابینہ کے اجلاس کے بعد تمام اتحادی جماعتوں کو مذاکراتی عمل اور اب تک ہونے والی پیش رفت پر اعتماد میں لیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی بڑی سفارتی جیت ہے، راجہ فاروق حیدر خان
وزیراعظم شہباز شریف کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن کی کوششوں میں پاکستان کے کلیدی کردار کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں امریکہ اور ایران کی اہم شخصیات شریک ہوں گے۔ ایران کی جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شرکت کریں گے
امریکا کی جانب سے نائب صدر اور صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف کی شرکت متوقع ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے،
پاکستان کی کوششوں کا بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا جا رہا ہے جبکہ امریکی و ایرانی حکام نے بھی جنگ بندی کے لیے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی ہے۔




