جہلم ویلی( کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سابق نائب صدر،سابق امیدوار اسمبلی وسابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل جہلم ویلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اسحاق طاہرایڈووکیٹ کو آبائی گائوں سم گرنگ میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،اسحاق طاہر نے ہمیشہ صاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کیساتھ پیپلز پارٹی میں سیاست کی، وہ اسحاق ظفر مرحوم کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ۔
آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے قیام کے بعد اسحاق طاہرنے پی ٹی آئی شمولیت اختیار کر لی تھی وہ ضلع ہٹیاں بالا کے صدر بھی رہے۔اسحاق طاہر ایڈووکیٹ کی نماز جنازہ آج دوپہر 12بجے یونیورسٹی گراؤنڈ ہٹیاں بالا میں ادا کی جائیگی جبکہ دوسری نماز جنازہ شام 4بجے ان کے آبائی گاؤں سم گڑنگ یونین کونسل سینہ دامن میں ہوگی۔
تحریک انصاف آزاد کشمیرکے سینئر نائب صدرسید ذیشان حیدر نے کہا کہ اسحاق طاہر کی رحلت نہ صرف میرے لئے بلکہ پوری تحریک انصاف، جہلم ویلی کے عوام اور ان کے چاہنے والوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آمدرمضان ، مہنگائی پر عوام سٹپٹا اٹھے،کئی شہروں میں سستے بازا ر بھی قائم