وزیراعظم کا امریکا، ایران سے اظہار تشکر، اسلام آباد میں مذاکرات کی دعوت دیدی

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ مجھے انتہائی عاجزی کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ نے اپنے اتحادیوں کیساتھ لبنان اور دیگر جگہوں پر فوری طور پر فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

ایران اور مریکا کے مابین جنگ بندی اعلان کے بعد ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے وفود کو جمعہ 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں مدعو کرتا ہوں اور پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات میںتمام تنازعات کے حل کے لیے ایک حتمی معاہدے کے لیے مزید بات چیت کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے قابل ذکر حکمت اور سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و استحکام کے مقصد کو آگے بڑھانے میں تعمیری طور پر مصروف عمل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب، ٹرمپ نے جنگ بندی میں 2ہفتے کی توسیع کردی

انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں گے اور آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر ہی امریکا اور ایران کے مابین 15روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Scroll to Top