اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اپنے پیارے بھائیوں پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل منیر کا خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے انتھک کوششوں پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کی برادرانہ درخواست کے جواب میں اور امریکہ کی طرف سے اس کی 15 نکاتی تجویز پر مبنی مذاکرات کی درخواست پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ ایران کی 10 نکاتی تجویز کے عمومی فریم ورک کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرنے کے بارے میں اعلان پر غور کرتے ہوئے میں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کی جانب سے اعلان کرتا ہوں۔
Statement on behalf of the Supreme National Security Council of the Islamic Republic of Iran: pic.twitter.com/cEtBNCLnWT
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 7, 2026
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے خلاف حملے روک دیے گئے تو ہماری طاقتور مسلح افواج اپنی دفاعی کارروائیاں بند کر دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب، ٹرمپ نے جنگ بندی میں 2ہفتے کی توسیع کردی
انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں کی مدت کے لیے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنا ایران کی مسلح افواج کے ساتھ رابطہ کاری اور تکنیکی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکن ہو گا۔




