امریکی تجزیہ کار ماریو نوفل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں 15 روزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی ہے۔
ماریو نوفل نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ ایک ذرائع جو مذاکرات کے بہت قریب ہیں نے ابھی مجھے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ نے 15 دن کی جنگ بندی کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
A SOURCE VERY CLOSE TO THE NEGOTIATIONS HAS JUST CONFIRMED TO ME TRUMP AGREED TO A 15-DAY CEASEFIRE
I've asked them to clarify if they mean "ceasefire" or "delay" to Trumo's deadline. Waiting for a reply
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) April 7, 2026
ماریو نوفل کا کہنا ہےکہ میں نے ان سے وضاحت طلب کی ہے کہ وہ جنگ بندی سے مراد لے رہے ہیں یا ٹرمپ کی ڈیڈ لائن میں توسیع اس کے جواب کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کی تجویز پر مثبت ردعمل دیا تھا۔
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف میرے لئے قابل احترام شخص ہیں۔ شہبازشریف ہر جگہ نہایت معزز شخص ہیں ، میں ان کی تجاویز پر حکام سے بریفنگ لوں گا،ا س وقت گرمام گرم مذاکرات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صورتحال نہایت نازک وحساس مرحلے سے ایک قدم آگے بڑھ چکی ،ایرانی سفیر
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں شہبازشریف کو اچھی طرح جانتا ہوں، مجھے ابھی مکمل بریف نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کا ایک ٹویٹ میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کو اپنا راستہ چلانے کی اجازت دینے کے لیےمیں صدر ٹرمپ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آخری تاریخ کو دو ہفتوں تک بڑھا دیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پورے خلوص کے ساتھ ایرانی بھائیوں سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز کو 2ہفتوں کے لیے کھولنے کی درخواست کرتا ہے۔




