امریکی ٹی وی سی این این کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امن مشن کے تحت امریکا اور ایران میں جنگ بندی معاہدہ کیلئے گفتگو آگے بڑھا رہے ہیں اور جلد اچھی خبر متوقع ہے۔
سی این این کا کہنا ہے کہ آج رات جنگ بندی معاہدہ ہونے کا قومی امکان ہے۔
سی این این کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران دونوں کی طرف سے جلد ہی اچھی خبریں سامنے آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی تجویز پر وائٹ ہائوس اور ایران کا ردعمل آگیا
یاد رہے کہ ویزاعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیڈلائن ختم ہونے سے کچھ گھنٹے قبل ہی اہم تجاویز دی ہیں جنہیں دنیا بھر بھی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اورامریکا وایران دونوں کی جانب سے مثبت ردعمل آیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تجویز دی تھی کہ وہ دو ہفتے ڈیڈلائن کو آگے بڑھائیں اور سفارتکاری کیلئے جنگ بندی کریں۔
شہبازشریف نے ایران سے بھی اپیل کی کہ وہ خیر سگالی کے تحت دو ہفتے کیلئے آبنائے مرکز کو کھول دے تاکہ سفارتکاری آگے بڑھائی جاسکے۔
وزیراعظم نے ٹویٹ پر وائٹ ہائوس نے فوری ردعمل دیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انہیں انتہائی معزز شخص قرار دیتے ہوئے بریفنگ طلب کرلی ہے جس میں بریک تھرو کا امکان ہے۔




