وزیراعظم میاں شہبازشریف کی تجاویز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنےآگیا ہے اور امریکی صدر کا کہنا ہے کہ شہبازشریف میرے لئے قابل احترام شخص ہیں۔
فاکس نیوز سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شہبازشریف ہر جگہ نہایت معزز شخص ہیں ، میں ان کی تجاویز پر حکام سے بریفنگ لوں گا،ا س وقت گرمام گرم مذاکرات جاری ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں شہبازشریف کو اچھی طرح جانتا ہوں، مجھے ابھی مکمل بریف نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی دھمکیوں و ڈیڈلائن پر ایران کا بھی سخت ردعمل،دوٹوک جواب دیدیا
یاد رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں بتدریج، مضبوطی اور طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں جس کے مستقبل قریب میں خاطر خواہ نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کو اپنا راستہ چلانے کی اجازت دینے کے لیےمیں صدر ٹرمپ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آخری تاریخ کو دو ہفتوں تک بڑھا دیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پورے خلوص کے ساتھ ایرانی بھائیوں سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز کو 2ہفتوں کے لیے کھولنے کی درخواست کرتا ہے۔
شہبازشریف نےاپیل کی ہم تمام متحارب فریقوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ خطے میں طویل مدتی امن اور استحکام کے مفاد میں جنگ کے حتمی خاتمے کے لیے سفارت کاری کو موقع دیں اور دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی پابندی کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا ٹویٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ وٹکوف،سٹیو وٹکوف،ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی سپیکر باقر قالیباف اور ایرانی ویزر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔




