وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے حویلی کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا اور کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی نہ تاریخی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔
گزشتہ روز کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی نے 44منصوبوں کی منظوری دی ہے جن میں حویلی فارورڈ کہوٹہ کیلئے بڑے منصوبے شامل ہیں جس کے بعد حلقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ارکان اسمبلی30 دسمبر تک سکیمیں منظوری کیلئے ارسال کردیں، وزیراعظم
ذرائع کے مطابق کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی نےحویلی فارورڈ کہوٹہ کیلئے جن منصوبوں کی منظوری انکی کل مالیت سوا تین ارب روپے ہے ۔
نےحویلی فارورڈ کہوٹہ کیلئے 5پلوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں جیپ ایبل سسپنشن برج چرون ، جیپ ایبل سسپنشن برج بھاٹا کوٹ نالہ چیمبر، فٹ سسپنشن برج موہری خورشید آباد، جیپ ایبل سسپنشن برج ریجی کنہار بیلی اور فٹ سسپنشن برج ہلاں میرہ شامل ہیں
کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی نے حویلی فارورڈ کہوٹہ کیلئے 55کلومیٹر سڑکوں کی بھی منظوری دی جن میں لسڈانہ تا شیرو ڈھارہ روڈ (10 کلومیٹر)، سولی تا کہوٹہ (8 کلومیٹر)، چھانجل تا فتح پور (6 کلومیٹر)، ریجی (5 کلومیٹر)، علی آباد تا حاجی پیر روڈ (10 کلومیٹر)، اپ گریڈیشن لسڈانہ، محمود گلی تا کہوٹہ روڈ (پارٹ-I) (16 کلومیٹر) شامل ہیں
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کی مریم نواز سے ملاقات، فلاحی منصوبوں کی تعریف
کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی نےتیس کلو میٹر لنک روڈ زکی بھی منظوری دی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لئے 23 کروڑ روپے لاگت سے الیکٹریفیکیشن منصوبہ بھی منظور کیا۔




