اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں بتدریج، مضبوطی اور طاقت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں جس کے مستقبل قریب میں خاطر خواہ نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سفارت کاری کو اپنا راستہ چلانے کی اجازت دینے کے لیےمیں صدر ٹرمپ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آخری تاریخ کو دو ہفتوں تک بڑھا دیں۔
Diplomatic efforts for peaceful settlement of the ongoing war in the Middle East are progressing steadily, strongly and powerfully with the potential to lead to substantive results in near future. To allow diplomacy to run its course, I earnestly request President Trump to extend…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
انہوں نے کہا کہ پاکستان پورے خلوص کے ساتھ ایرانی بھائیوں سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز کو 2ہفتوں کے لیے کھولنے کی درخواست کرتا ہے۔
شہبازشریف نےاپیل کی ہم تمام متحارب فریقوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ خطے میں طویل مدتی امن اور استحکام کے مفاد میں جنگ کے حتمی خاتمے کے لیے سفارت کاری کو موقع دیں اور دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی پابندی کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا ٹویٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ وٹکوف،سٹیو وٹکوف،ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی سپیکر باقر قالیباف اور ایرانی ویزر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آج کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے اور بڑاحملہ کرنے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد پورا خطہ تشویش میں مبتلا ہے اس دوران پاکستان سفارتکاری کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔




