لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورنے اپنے والد سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے درمیان دیرینہ دوستی کی یاد تازہ کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یوسف افتخار کو نمایاں خدمات پر ہائی شیرف کے عہدے سے نواز دیا
وزیراعظم فیصل راٹھور نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور کی نوازشریف سے دیرینہ دوستی یادگار تھی ۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام دوست اقدامات اور پنجاب میں بہتر طرز حکمرانی کے عزم کو سراہتا ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں: ارکان اسمبلی30 دسمبر تک سکیمیں منظوری کیلئے ارسال کردیں، وزیراعظم
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پنجاب میں آباد کشمیری تارکین وطن کی بحالی اور آزاد جموں و کشمیر کو پنجاب سے ملانے والے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے ان کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، مکمل حمایت کا اعادہ
وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ہم ایک ساتھ مل کر اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔




