ڈاکٹر یوسف افتخار کو نمایاں خدمات پر ہائی شیرف کے عہدے سے نواز دیا

ڈربی شائر، یو کے (کشمیرڈیجیٹل)آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے مڈلینڈ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور کنسلٹنٹ سرجن، ڈاکٹر سید یوسف افتخار کو ڈربی شائر میں ہائی شیرف کے عہدے سے نواز دیا گیا۔

یہ تقریب 2 اپریل 2026 کو ایک یادگار اور شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر افتخار نے ڈاؤ میڈیکل کالج (1979) سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ممبرعوامی ایکشن کمیٹی کی ہرزا سرائی، تحریک آزادی کے ہیروز کو بھی نہ بخشا

رائل کالج آف سرجنز ایڈنبرا (1985) سے فیلوشپ حاصل کی۔ 1991 میں یونیورسٹی آف ناٹنگھم نے انہیں معدے اور غذائی نالی کے امراض میں نمایاں تحقیقی خدمات پر ڈاکٹریٹ (DM) سے نوازا۔

طبی خدمات کے علاوہ، ڈاکٹر افتخار ایک معروف انسان دوست اور فلاحی شخصیت ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں بے شمار لوگوں کو مفت طبی امداد اور سرجری فراہم کی اور مڈلینڈ ڈاکٹر میڈیکل انسٹیٹیوٹ، مظفرآباد کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی زیرصدارت ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس،آئی ٹی سینٹرز سمیت 44 منصوبے منظور

ان کی خدمات کا اعتراف برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے بکنگھم پیلس میں کی۔

ڈاکٹر افتخار نے 2005 کے ہولناک زلزلے اور 2010 کے سندھ سیلاب کے بعد ریلیف کام میں بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے ،ملکی،علاقائی سالمیت کیلئے پرعزم، کورکمانڈر کانفرنس

روٹری کلب کے فعال رکن ہونے کے ناطے، ڈاکٹر افتخار کو 2006 میں پال ہیرس فیلوشپ اور 2014 میں “سروس ابو اینڈ بییونڈ” کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

مڈلینڈ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ان کے عہدے پر فائز ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سب کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔

Scroll to Top