ممبرعوامی ایکشن کمیٹی کی ہرزا سرائی، تحریک آزادی کے ہیروز کو بھی نہ بخشا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے تمام حدیں پھلانگ دیں۔۔ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو بھی معاف نہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی زیرصدارت ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس،آئی ٹی سینٹرز سمیت 44 منصوبے منظور

‍ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران ریاستی تعصب میں اتنے آگے چلے گئے کہ انہیں تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنےوالے بھی دشمن لگنے لگے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر نے میری کوئی مدد نہیں کی، شہیدسدھیر اعوان کے والد کے سنسنی خیز انکشافات

عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک ممبرنے تحریک آذادی کشمیر کیلئے جان دینے والے عظیم بہادر نوجوان برہان وانی شہید کے والد کی سوشل میڈیا پر تضحیک شروع کر دی۔۔

عوامی حلقوں میں برہان مظفروانی کے والد کی تضحیک پر کشمیری عوام کا بھی سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ارکان اسمبلی 30 دسمبر تک سکیمیں منظوری کیلئے ارسال کریں،وزیراعظم فیصل راٹھور

دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران مظفرآباد کے شہید ہونیوالے نوجوان سیدھر اعوان کے والدکے خلاف بھی ہرزا سرائی شروع کردی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے ،ملکی،علاقائی سالمیت کیلئے پرعزم، کورکمانڈر کانفرنس

ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کی طرف سے سدھیر اعوان کے والد سلمان اعوان کے ن لیگ میں شمولیت پر دن بھر سوشل میڈیاپر مختلف القابات سے نوازتے رہے۔

Scroll to Top