اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیرِ اعظم اور سعودی عرب کے ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،مکمل حمایت کا اعادہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آج دوپہر مملکتِ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا حملہ ،سعودی عرب کو کمزور کرنے،امن عمل ثبوتاژ ہونے کا خدشہ،دفاعی ماہرین’
وزیرِ اعظم نے جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور آج سعودی عرب میں الجبیل آئل فسیلیٹی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔
Spoke with my dear brother, HRH Prince Mohammed bin Salman,Crown Prince & Prime Minister of the Kingdom of Saudi Arabia, and conveyed Pakistan’s unwavering solidarity with the Kingdom of Saudi Arabia. Condemned today’s attack on the Al Jubeil oil facility. We stand shoulder to…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
انہوں نے ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، جس طرح سعودی قیادت اور عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے موجودہ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت کی جانب سے تحمل اور دانشمندی کے مظاہرے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امن کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے بھی ولی عہد کو آگاہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر نے میری کوئی مدد نہیں کی، شہیدسدھیر اعوان کے والد کے سنسنی خیز انکشافات
وزیرِ اعظم نے خادم الحرمین الشریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور پرتپاک سلام کا اظہار بھی کیا۔
ولی عہد نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔




