مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیرِ صدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا مالی سال 2025-26 کا چوتھا اجلاس۔
محکمہ کیمونیکیشن اینڈ ورکس، محکمہ صحت عامہ، محکمہ تعلیم، محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ توانائی و آبی وسائل، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور محکمہ خوراک کے 34 ارب85 کروڑسے زائد روپے کے 44 منصوبہ جات منظور۔
اجلاس میں محکمہ تعلیم کے03، محکمہ توانائی و آبی وسائل کے 02، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 01 اورمحکمہ خوراک کا 1محکمہ صحت عامہ کے 4، ہائیر ایجوکیشن کا 1 اور محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے 35 منصوبہ جات پیش کیے گیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت ، غیر متزلزل حمایت کااعلان
اجلاس منگل کے روز بلاک نمبر 04 نیو سیکرٹیریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صحت، خوراک، برقیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، محکمہ لوکل گورنمنٹ، ہائیر ایجوکیشن تعلیم اور مواصلات و تعمیرات کے شعبوں سے متعلق بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید ، وزرائے حکومت ، چیف سیکرٹری خوشحال خان اور سیکرٹری صاحبان حکومت نے شرکت کی ۔
ترقیاتی جائزہ اجلاس میں نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق آئی ٹی سکلز سے آراستہ کرنے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، صحت کے نظام میں بہتری، تعلیمی ڈھانچے کی بہتری اور سڑکوں کے نیٹ ورک کو مؤثر بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کے تمام حلقہ جات کیلئے فی حلقہ 30 کلو میٹر رابطہ سڑکات کی منظوری دی گئی۔ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے آئی ٹی ایکسیلنس سنٹرز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کا حملہ ،سعودی عرب کو کمزور کرنے،امن عمل ثبوتاژ ہونے کا خدشہ،دفاعی ماہرین
علاوہ ازیں پٹہکہ تحصیل نصیر آباد اور جبی بھمبر میں گرڈ سٹیشن کی منظوری بھی دی گئی۔ اسی طرح آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر آٹا کے سٹاک کیلئے گوداموں کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موجود کمی کو پورا کرنے اور پرائمری کلاسز کیلئے اضافی کمروں کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام منصوبے بروقت، شفاف اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں گے تاکہ عوام کو جلد از جلد ان کے ثمرات میسر آ سکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر نے میری کوئی مدد نہیں کی، شہیدسدھیر اعوان کے والد کے سنسنی خیز انکشافات
وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل ممتاز راٹھور نے ترقیاتی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
صحت کے شعبہ میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں ، منظور شدہ ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیے گئے ہیں۔۔
دور آفتادہ اور شہری آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت وسائل اجتماعی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بروئے کار لائے گی ۔
عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ، صحت کے محکمہ کو بہتر بنا کر صحت عامہ کی مشکلات کا خاتمہ کیا ہے۔




