مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے ،ملکی،علاقائی سالمیت کیلئے پرعزم، کورکمانڈر کانفرنس

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 274ویں کور کمانڈر ز کانفرنس

فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے معصوم شہریوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

فورم نے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ؛ شہداء کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی اساس ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر نے میری کوئی مدد نہیں کی، شہیدسدھیر اعوان کے والد کے سنسنی خیز انکشافات

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل کارکردگی، دفاع وطن کے لئے پائیدار انٹیلی جنس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، مسلح افواج ، عوام کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے پاکستان اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے کامیابیوں کو مزید مستحکم،معاشی استحکام کو مضبوط اور علاقائی و عالمی سطح پر اپنی حیثیت کو بہتر بنا نے میں گامزن ہے ۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

بھارت اور دیگر بیرونی سرپرستوں کی ایما پر کام کرنیوالے تمام دہشتگرد پراکسی عناصر، ان کے سہولت کاروں اور معاونین سمیت، بلا امتیاز اور مسلسل تعاقب کے ذریعے ختم کیے جائیں گے۔

شرکاء کانفرنس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آپریشن غضب لِلحق کی رفتار برقرار رکھی جائے گی یہاں تک کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے اور پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو فیصلہ کن طور پر مکمل ختم نہ کر دیا جائے ۔۔

فورم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حکومت کی بھرپور کوششوں کو سراہا اور پاکستان متحمل مذاکرات ، کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارتکاری کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان ایک ذمہ دار اسٹیک ہولڈر کے طور پر علاقائی سلامتی کے استحکام کے طور پر فعال ریجنل سیکیورٹی سٹیبلائزر کا کردار ادا کر رہا ہے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آسان اقساط پر الیکٹرک سکوٹرز کی پیشکش، اب بائیک خریدنا ہوا اور بھی آسان

کورکمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہار کیا۔

سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں۔کور کمانڈرز کانفرنس

ایران کے سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کا استحصال یا انتظامیہ کی غفلت؟ مظفرآباد میں گیس سلنڈر 6 ہزار کا ہو گیا!

سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک جس تحمل اور محتاط رویے کا مظاہرہ کیا، اس سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی۔

کورکمانڈر کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے حملے اور بلاجواز جارحیتیں ،جاری پرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثر کرتی ہیں۔

فورم نے بھارت کی جانب سے منسوب مسلسل گمراہ کن معلومات، بے بنیاد الزامات اور جھوٹے فلیگ آپریشنز کے بیانیے کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور ماورائے عدالت اموات چھپانےاور جعلی مقابلوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، تربیت، جسمانی فٹنس ، نئی جدتیں اور میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

 

Scroll to Top