اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے مملکت سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی کی تنصیبات کیخلاف گزشتہ رات کئے گئے میزائل اور ڈرون حملوں پر اپنی گہری تشویش اور واضح الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
پاکستان ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی رنجیدہ اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آسان اقساط پر الیکٹرک سکوٹرز کی پیشکش، اب بائیک خریدنا ہوا اور بھی آسان
اہم انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی شدید مذمت کرتا ہے۔ حکومت پاکستان متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور اس مشکل وقت میں سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
حکومت پاکستان ان حملوں کو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے خطرناک اضافے کو سمجھتی ہے۔
پاکستان مملکت کی سلامتی کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گیا: فی تولہ سونا کتنا سستا ہوا؟
یہ حملہ پاکستان کی قیادت میں جاری ثالثی کی کوششوں کے ایک نازک موڑ پر آیا جو نہ تو قابل قبول ہے اور نہ ہی قابل فہم ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں: آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ ، مزید بارش کی پیشگوئی
یہ پورے امن عمل کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش دکھائی دیتی ہے جو نہ صرف خطے اور اس سے باہر کی امن کوششوں کیلئے بلکہ خود ایران کیلئے بھی شدید نقصان دہ ہے۔




