گاڑیوں کو اب پیٹرول کوٹے کے مطابق ملے گا؟بڑی پالیسی تیار کر لی گئی

توانائی بحران کے پیش نظر وفاقی حکومت نے شہریوں کی ذاتی گاڑیوں کے لیے پیٹرول کے استعمال کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہےجس کے تحت ماہانہ بنیاد پر مخصوص کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عالمی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیںجس کے باعث حکومت مختلف اقدامات پر غور کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پر 100روپے سبسڈی کیسے لی جائے؟ طریقہ کار سامنے آگیا

اس منصوبے کے تحت پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گاجس کے ذریعے شہری مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول حاصل نہیں کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق اس نظام کے نفاذ کے لیے پیٹرول پمپس پر جدید موبائل ڈیوائسز فراہم کی جائیں گی، جن کی مالیت 36 ہزار روپے فی ڈیوائس ہوگی، جبکہ ان کی خریداری کے اخراجات آئل مارکیٹنگ کمپنیاں برداشت کریں گی۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ موبائل فونز خرید کر اوگرا کے ذریعے متعلقہ کمپنیوں اور فیول اسٹیشنز تک پہنچائے گا، جبکہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تیار کردہ ایپ کے ذریعے اس نظام کی نگرانی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا،متفرق درخواستیں دائر

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے اوگرا کو آئل کمپنیوں کو موبائل ڈیوائسز کی خریداری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیںجبکہ منصوبے کی تفصیلات حتمی منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ نے موبائل ڈیوائسز کے معیار اور کارکردگی کی تصدیق بھی کر دی ہےاور حکومت جلد ہی پیٹرول کوٹہ کی مقدار کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

Scroll to Top