عدالتی احکامات کی خلاف ورزی مہنگی پڑی،نائب تحصیلدار کے وارنٹ گرفتاری جاری

مظفرآباد:سینئر سول جج کی عدالت نے توہین عدالت کے ایک اہم مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے ریٹائرڈ نائب تحصیلدار میر گلفراز کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ ذوالفقار علی اعوان بنام میر اکرم و دیگر میں عدالت نے پہلے ایک سالہ توسیع کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ انتقال کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، عدالت پیش کرنیکا حکم

عدالتی احکامات کے باوجود نائب تحصیلدار میر گلفراز نے 15 فروری 2026 کو مذکورہ انتقال کو منسوخ کر دیا، جس پر متاثرہ فریق نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے 10 مارچ 2026 کو میر گلفراز و دیگر کو نوٹس جاری کیے تھے، لیکن حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر سینئرسول جج نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

کیس کی آئندہ سماعت 4 مئی 2026 کو مقرر کر دی گئی ہے، جہاں مزید قانونی پیش رفت متوقع ہے۔

ذوالفقار علی اعوان گزشتہ دنوں میڈیا کے پاس بھی پیش ہوا تھا اور روداد سنائی تھی کہ کس طرح اس کی اراضی کا انتقال منسوخ کیا گیا حالانکہ اسے اور اس کے بیٹے کو حکومت نے اراضی الاٹ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نائب تحصیلدار کا عدالت کا حکم ماننے سے انکار،مہاجرکشمیری کا انتقال منسوخ کردیا

ذرائع کے مطابق نائب تحصیلدار میر گلفراز گزشتہ دنوں کی ریٹائرڈ ہو ئے ہیں اور اب انہیں عدالتی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑیگا۔

Scroll to Top