مظفرآباد،حویلی ، باغ، وادی لیپا (کشمیر ڈیجیٹل) مشرق وسطیٰ میں پاکستان کی امن عمل کی کوششوں کے حوالے سے آزادکشمیر بھر کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
آزادکشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوامن کا نوبل انعام ملنا چاہیے ۔ فیلڈ مارشل حقیقت میں نوبل پرائز کے حقدار ہیں کیونکہ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں ایک بہت بڑی جنگ کو رکوا کر دنیا کو تباہی سے بچالیا۔۔
حویلی کے شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔اسرائیل، بھارت گٹھ جوڑ، ناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں بے نقاب،، بھارتی میڈیا خود بھی پاکستان کی سفارتکاری کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔
کشمیری شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیام امن کیلئے کوششیں کشمیری قوم کیلئے باعث فخرہے ۔جب دنیا تباہی کی جانب جا رہی تھی تب پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے خطے میں امن کیلئےموثر اقدامات کئے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی امن منصوبہ: ایران کا پاکستان کو جواب ارسال
پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے کردار کشمیری عوام کیلئے باعث خوشی ہے کیونکہ جنگ بندی سے ہزاروں افراد کی جانیں محفوظ ہوں گی۔
وادی لیپا ، مظفرآباد، باغ، حویلی سمیت متعدد اضلاع کے شہریوں نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے کشمیر ڈیجیٹل سروے میں اپنی رائے کا اظہار کیا
شہریوں کا کہنا تھا کہ اسی لئے فیلڈ مارشل کو نوبل امن انعام ملنا چاہیے۔ اس وقت پاکستان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ختم کروا رہا ہے۔
امریکہ،ایران جنگ بندی کیلئے مؤثر اقدامات کرنے پر کشمیری عوام کی کثیر تعداد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے معترف نکلے۔
کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قائدانہ صلاحیتوں کو سلام جنہوں نے مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کیلئے کامیاب سفارتکاری کی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لداخ، ایران سے اظہار یکجہتی ، انڈا 25 ہزار، ایک سیب سوا لاکھ میں نیلام
کشمیری عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اس وقت دنیا کا سب سے ذہین آرمی چیف قرار دیدیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل قوم کا فخر، پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار قابلِ ستائش قرار!پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔
امریکا جیسے سپر پاور ملک کے صدر بھی پاکستان کی کوششوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ہونے والا مذاکراتی عمل مثبت اثرات لائے گا۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ جبکہ پاکستان کی کامیابی سے پڑوسی ملک بھارت کی چیخیں نکل رہی ہیں، پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔
شہریوں کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف، کامیاب سفارتکاری سے ممکنہ تیسری عالمی جنگ کے خطرے کو کم کرنے پر اظہار تشکر




