لداخ، ایران سے اظہار یکجہتی ، انڈا 25 ہزار، ایک سیب سوا لاکھ میں نیلام

لداخ (کشمیر ڈیجیٹل)خواتین نے اپنے زیورات عطیہ کیے ، بچوں نے اپنی جمع پونجی پیش کر کے انسان دوستی کا عملی مظاہرہ کیا۔

لداخ کے دارالحکومت لیہہ میں ایران کے متاثرہ عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک منفرد ریلیف مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

ریلیف ڈرائیو کے دوران چند اشیاء کی علامتی نیلامی کی گئی جس نے سب کو حیران کر دیا۔

ایک انڈا 25 ہزار روپے(پاکستانی 75 ہزار) جبکہ ایک سیب ایک لاکھ 25 ہزار روپے میں نیلام ہوا۔

بظاہر یہ قیمتیں غیر معمولی محسوس ہوتی ہیں، تاہم منتظمین کے مطابق یہ اصل قیمت نہیں بلکہ عطیات جمع کرنے کا ایک منفرد طریقہ تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جے یوآئی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مولانا امتیاز احمد عباسی

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ نیلامی کا مقصد اشیاء فروخت کرنا نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھے کرنا اور ایران کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔

شرکاء نے دل کھول کر بولیاں لگائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مالی امداد فراہم کی جا سکے۔ریلیف مہم میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

خواتین نے اپنے زیورات عطیہ کیے جبکہ بچوں نے اپنی جمع پونجی پیش کر کے انسان دوستی کا عملی مظاہرہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیری فارمز مالکان سینکڑوں مویشیوں کے ہمراہ سڑک پر دھرنا دینے کا عندیہ

منتظمین کے مطابق جمع ہونے والی رقم ایران میں متاثرہ افراد کی مدد کیلئے استعمال کی جائے گی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت سب سے بڑا فریضہ ہے، لداخ کے عوام نے اس جذبے کو عملی شکل دے کر ایک مثال قائم کردی۔

یہ منفرد اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انسانیت، ہمدردی اور بھائی چارہ سرحدوں کا پابند نہیں ہوتا بلکہ دنیا بھر کے انسان ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔

Scroll to Top