آزادکشمیر:مارکیٹیں رات 8 بجے بند ،مظفرآباد انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ مفت کرنے کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ایندھن بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس میں ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،

صوبہء پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیکریاں، ریسٹورنٹ تندور، اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات دس بجے بند کر دئے جائیں گے.

گلگت شہر اور مظفرآباد شہر میں انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لئے مفت ہو گی ؛ تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی

میرج ہالز، مارکیز، اور دیگر کمرشل جگہوں پر شادیوں کا اہتمام ہوتا ہے رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی،۔۔ نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات 10 بجے رات کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہو گی

فیصلے کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا تاہم میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ میڈیکل سٹورز ، فارمیسز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہونگے۔ سندھ حکومت سے مشاورت جاری ہے ۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اہم قومی معاملات میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کا اطلاق سات اپریل سے ہوگا۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سے مشاورت جاری ہے ۔ امید ہے سندھ حکومت اہم قومی معاملے پر سنجیدہ غور کرے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران تنازعہ عالمی مسئلہ،بھارت تنہائی کا شکار، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا، تجزیہ نگار راجہ افتخار

تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد میں بازار مارکیٹں رات 8 بجے بند ہوں گی، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بازار، مارکیٹیں رات 8 بجے بند کی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی ، یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور ہر قسم کے مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے ۔ بیکریاں، ریسٹورنٹ تندور، اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات دس بجے بند کر دئے جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جے یوآئی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مولانا امتیاز احمد عباسی

میرج ہالز، مارکیز، اور دیگر کمرشل جگہیں جن میں شادیاں منعقد ہوتی ہیں ، رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی۔ نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات 10 بجے رات کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہو گی

میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے ، اجلاس میں کئے گیے فیصلوں کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہء سندھ میں مارکیٹس اور دیگر اوقات کار کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں دی گئی سبسڈی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ، 1 لاکھ ٹرانزیکشن ہو چکی ہیں ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ وزراء اعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے قومی اہمیت کے ان اہم معاملات میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا،

سندھ حکومت کی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے، مجھے امید ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی اس حوالے سے جلد مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے بعد، اس فیصلے میں شامل ہو جائیں گے ۔

گلگت شہر اور مظفرآباد شہر میں انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لئے مفت ہو گی ، تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی ۔

Scroll to Top