اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)معروف اینکر راجہ افتخار نے اپنے پروگرام میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن عمل کیلئے پاکستان کی بھرپور کوششیں جاری ہیں ۔
راجہ افتخار کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ جنگ میں پوری دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے ، جبکہ بھارت تنہائی کا شکار ہورہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جے یوآئی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مولانا امتیاز احمد عباسی
تجزیہ نگار راجہ افتخار کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ اسرائیل ،امریکہ اورایران تنازعہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے ۔ پاکستان کے ثالثی کردار سے بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار ہوچکا ہے جبکہ پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا،
راجہ افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے ، اپوزیشن حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے اور بھارتی حکومت پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے تاکہ پاکستان کے امن عمل کو روکا جاسکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستہا کے نظر ثانی عمل میں توسیع کا اعلان
راجہ افتخار کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن وامان کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوںکو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے ماسوائے بھارت کے جسکو دنیا نے کوئی اہمیت ہی نہیں دی ۔
راجہ افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کا عالمی مسئلہ ہے، ایسے میں پاکستان بغیر کسی ذاتی مفاد کے امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران،امریکہ جنگ:فیلڈ مارشل کی قیادت میں امن کی کوششیں،اسلام آبادعالمی توجہ کامرکز بن گیا، عبدالمنان سیف اللہ
راجہ افتخار کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی ایران ، امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کا تذکرہ ہوگا توخطے میں امن کی ان کوششوں میں پاکستان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائےگا۔




