مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ترجمان آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادکشمیر میں ہونیوالے الیکشن کیلئے ووٹرز کی فہرستیوں کی تیاری کے حوالے سے اہم پریس ریلیز جاری کردی
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی کے آمدہ انتخابات 2026ءکیلئے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع کے 33 حلقہ جات اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقہ جات کیلئے انتخابی فہرستہا کی نظر ثانی کے عمل میں توسیع کردی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران،امریکہ جنگ:فیلڈ مارشل کی قیادت میں امن کی کوششیں،اسلام آبادعالمی توجہ کامرکز بن گیا، عبدالمنان سیف اللہ
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں کے نظر ثانی عمل جو کہ 24 مارچ 2026ء سے شروع ہوا ہے میں مزید توسیع کرتے ہوئے ووٹ اندراج کی تاریخ 07 اپریل 2026 سے بڑھا کر 13 اپریل 2026 کر دی ہے۔
لہٰذا آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن، ریاست جموں و کشمیر کے ایسے باشندگان جنہوں نے ابھی تک اپنا نام انتخابی فہرست میں درج نہیں کروایا سے اپیل ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک انتخابی فہرستہا میں اپنا نام درج کروالیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد، سرکاری ملازمین سڑکوں پر آگئے،حکومت کو الٹی میٹم
اس طرح مہاجر مقیم پاکستان جموں و متاثرین منگلا ڈیم اور کشمیر ویلی کی ہر دو کیٹیگریز کی انتخابی فہرستہا کی نظر ثانی ، اپ گریڈیشن کا عمل بھی 7 اپریل سے بڑھا کر 13 اپریل 2026 کر دیا ہے ۔
لہٰذا ایسے مہاجرین مقیم پاکستان جنہوں نے ابھی تک اپنی متعلقہ کیٹیگری کی انتخابی فہرستہا میں اپنا نام درج نہیں کروایا وہ بھی متذکرہ تاریخ تک بہر صورت اپنا شناختی کارڈ اور کشمیری ہونے کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے اپنا ووٹ متعلقہ کیٹگری میں شناختی کارڈ میں لکھے گئے مستقل پتہ پر درج کروالیں۔




