ایران،امریکہ جنگ:فیلڈ مارشل کی قیادت میں امن کی کوششیں،اسلام آبادعالمی توجہ کامرکز بن گیا، عبدالمنان سیف اللہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)معروف تجزیہ نگار عبدالمنان سیف اللہ نے اپنے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جوں جوں امریکہ ، اسرائیل اور ایران کی جنگ طویل ہوتی جارہی ہےامن پسند ممالک امن کوششوں سے مایوس ہوتے جارہے ہیں 

عبدالمنان سیف اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جو امن کی کوششوں سے کبھی مایوس نہیں ہوا ۔ امن کیلئے اپنی کوششیں ابھی تک جاری رکھی ہوئی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیری فارمز مالکان سینکڑوں مویشیوں کے ہمراہ سڑک پر دھرنا دینے کا عندیہ

معروف تجزیہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ اس کا اعتراف عالمی میڈیا سمیت عالمی ادارے بھی کررہے ہیں کہ پاکستان کا خطے کے امن کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے ۔ یہاں تک کہ ایران نےبھی اعتراف کیا کہ پاکستان ایران کے حقوق کی جنگ لڑرہا ہے اور خطے میں امن کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

عالمی اخبار گارڈین نے اعتراف کیا کہ ایک سال قبل پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار تھا مگر ایک سال بعد پاکستان عالمی ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شوکت نواز میر ہو یا کوئی اور اداروں کیخلاف ہرزا سرائی قبول نہیں،طیب منظور کیانی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف اسرائیل اور امریکہ کو پاکستان امن کی میز پر لانے کی کوشش کررہا ہے تو دوسری جانب ایران کو بھی سمجھانے کی بھرپور کوشش کررہا ہےجبکہ مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کیساتھ بھی رابطے میں ہے تاکہ خطے کا امن برقرار رکھا جاسکے ۔

سیف اللہ منان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں عالمی سطح پر پاکستان کی تعریفیں کی جارہی ہیں وہاں ملکی اور غیر ملکی سطح پر بھی ایسے عناصر موجود ہیں جو پاکستان کی امن کوششوں کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پورے ہو چکے، اب احتجاج نہیں الیکشن لڑیں: سردار ارشد نیازی

ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی میڈیا کا ایک طبقہ ایسا ہے کہ جو پاکستان کی امن کوششوں کو ثبوتاژ کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا تھا اور پاکستان اور ایران کے درمیان خلاء پیدا کرنے کی کوشش کی کہ پاکستان میں ہونیوالے امن مذاکرات میں شرکت کرنے سے ایران نے انکار کردیا ہے ۔

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پاکستان کیساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایرانی خواتین اور مظاہرین پاکستان سے اظہار تشکر کررہے ہیں اور اس پر وزیرخارجہ عباس عراقچی نے لکھا کہ پاکستان کا شکریہ ، پاکستان زندہ باد ۔

Scroll to Top