مظفرآباد، سرکاری ملازمین سڑکوں پر آگئے،حکومت کو الٹی میٹم

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) دارالحکومت مظفرآباد احتجاجی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا جہاں مختلف سرکاری شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ۔ شدید احتجاج کیا گیا ۔

ایک ہی وقت میں ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں نے شہر کے معمولات کو متاثر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ملازمین کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں اضافہ: پاکستانی عازمین کے لیے حج کرایوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں عرصہ دراز سے درپیش مسائل، تنخواہوں کی بروقت عدم ادائیگی اور دیگر مراعات کی عدم فراہمی نے شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ان کے مسائل حل کرے۔دوسری جانب ہڈہاک ملازمین نے بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بڑی سفارتی فتح، امریکا اور ایران کے درمیان ’اسلام آباد معاہدے‘ کا ڈرافٹ تیار، جنگ بندی کا امکان

مظاہرین نے حکومت کی مبینہ غفلت اور غیر سنجیدہ رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبات کو جلد تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

احتجاجی شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شہر کی اہم شاہراہوں پر گھنٹوں دھرنا دیئے رکھا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا ایران کو نیا الٹی میٹم: ڈیڈلائن میں توسیع، تباہ کن حملوں کی دھمکی

مظاہرین نے حکومت سے فوری اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

احتجاجی ملازمین نے واضح کیا کہ اگر ان کے مسائل کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو وہ احتجاجی تحریک کو مزید منظم اور تیز کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Scroll to Top