جب امریکا نے چیونٹیاں اور پودے کھا کر زندہ رہنے والا پائلٹ محفوظ نکالا

ایران کے ایک دور دراز علاقے میں پھنسے ایک امریکا کے فضائی اہلکار کی حالیہ ریسکیو کارروائی پیچیدہ فوجی مشنز کی ایک اور مثال ہے جن کا مقصد زیرِ قبضہ علاقوں میں پھنسے فوجیوں کو تلاش کرکے محفوظ نکالنا ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک مشہور کارروائی 1995 میں بوسنیا میں پیش آئی تھی جب امریکی پائلٹ کیپٹن اسکاٹ او گریڈی کو ریسکیو کیا گیا تھا جو زندہ رہنے کے لیے چیونٹوں اور پودے کھانے پر مجبور تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں گرائے گئے جنگی طیارے کے پائلٹ کو بچا لیا گیا، ٹرمپ کا خطرناک فوجی آپریشن کا اعلان

ان کا ایف-16 طیارہ سرب افواج نے مار گرایا تھا جس کے بعد وہ 6دن تک جنگلاتی پہاڑی علاقوں میں چھپے رہا۔

زمین پر پیراشوٹ کے ذریعے اترتے وقت ہی گریڈی نے دیکھا کہ مقامی فورسز تیزی سے ان کی جانب بڑھ رہی تھیں۔

2015 میں سی این این کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے فوراً اپنا پیراشوٹ اتارا، ضروری سامان اٹھایا اور جنگل کی طرف دوڑ لگائی۔

انہوں نے بتایا کہ چند ہی لمحوں میں لوگ میرے قریب سے گزر رہے تھے۔ پہلے 2افراد ایک آدمی اور ایک بچہ تھا جو مجھ سے صرف چھ فٹ کے فاصلے پر کھڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے اعلان نے عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا، خام تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے 

گریڈی رات کے وقت حرکت کرتے اور کبھی کبھار اپنے ریڈیو کے ذریعے مدد کیلئے سگنل دینے کی کوشش کرتے۔

انہوں نے سخت موسمی حالات، پیاس اور بھوک کا مقابلہ کیا تھا۔ انہوں نے چیونٹیاں اور پودے کھائے جبکہ ایمرجنسی پیک میں موجود پانی چوتھے دن ختم ہو گیا تھا۔

چھٹی رات امریکی پائلٹ اپنے اسکواڈرن کے ایک طیارے سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوا، جس کا کال سائن ”باشر فائیو-ٹو“ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پائلٹ ریسکیو مشن میں امریکا کو کتنا نقصان ہوا؟تفصیلات سامنے آگئیں

اس کے بعد چار میرین ہیلی کاپٹرز دشمن کے علاقے میں 80 میل سے زیادہ اندر داخل ہوئے جبکہ تقریباً 40 دیگر طیارے قریب ہی نگرانی کر رہے تھے تاکہ اگر سرب افواج کو ریسکیو کی خبر ہو جائے تو فوری ردعمل دیا جا سکے۔

اگلی صبح ریسکیو ٹیم نے گریڈی کو تلاش کیا جو جنگل سے نکل کر ایک کھلے مقام کی طرف دوڑ رہا تھا اور ممکنہ دشمن کے حملے سے بچاؤ کے لیے ان کے ہاتھ میں 9 ایم ایم پستول موجود تھا۔

شدید سردی، بھوک اور پانی کی کمی کا شکار گریڈی کو سی ایچ- 53 اسی سپر اسٹالین ہیلی کاپٹر میں سوار کرایا گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر کے فضا میں بلند ہوتے ہی پائلٹ پر فائرنگ بھی کی گئی تھی، تاہم وہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Scroll to Top