کراچی(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان ٹریول مارٹ (پی ٹی ایم) 2026 کا شاندار افتتاح کراچی ایکسپو سینٹر میں کر دیا گیا۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔
سردار یاسر الیاس خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان ٹریول مارٹ کا روڈ شو 7 سے 8 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جہاں سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو مزید شراکت داری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
پاکستان کی تاریخ کی اس بڑی سیاحتی نمائش میں 250 سے زائد مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں نے شرکت کی جبکہ کراچی ایکسپو سینٹر کے تمام ہالز مکمل طور پر بھر گئے۔
تین سے پانچ اپریل تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں گلوبل ایوی ایشن، ڈیسٹینیشنز، ٹیکنالوجی، ہاسپیٹیلٹی اور سلام پاکستان پویلین سمیت مختلف نمائش زونز قائم کیے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باغ: انتظامیہ اجلاس، گاڑیوں کے مختلف روٹس کے کرائے مقرر
تقریب میں بین الاقوامی سفارتکاروں، اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے کے نمائندگان، ایوی ایشن کمپنیز، ٹریول آپریٹرز اور مختلف ممالک کے سیاحتی وفود نے شرکت کی جبکہ پاکستان کے تمام صوبائی محکمہ جات سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ آئندہ پانچ سال میں سیاحت کے شعبے میں روزگار کے مواقع 8 ملین تک بڑھائے جائیں گے، جی ڈی پی میں سیاحت کا حصہ 15 فیصد تک لے جایا جائے گا اور معیشت میں 40 ارب ڈالر کا اضافہ کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خبردار !بھارت ایسی کوئی حرکت نہ کرے ورنہ کلکتہ تک پھینٹی لگائیں گے،خواجہ آصف




