باغ(کشمیر ڈیجیٹل) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ باغ کی ٹرانسپورٹ یونین باغ کے ذمہ داران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے بذیل کرایہ جات طے کیے گئے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ :خام تیل کی قیمتوں میں 111.5 ڈالر فی بیرل اضافہ
باغ انتظامیہ اور ٹرانسپورٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے کیئے گئے جس میں باغ سے راولپنڈی 1000 سے بڑھا کر 1150 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے ۔
باغ سے مظفرآبادکا کرایہ 650 سے بڑھا کر 800 روپے مقرر کردیا گیا ہے ۔باغ سے راولاکوٹ کاکرایہ 300 سے بڑھا کر 400 روپے مقرر کردیا گیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:کلاس فور ایسوسی ایشن کے بانی صدر راجہ طارق افسر عہدے سے مستعفی
باغ سے فارورڈ کہوٹہ حویلی کیلئے کرایہ 650 سے بڑھا کر 800 روپے مقرر کردیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پروفیسر مقصود جعفری صدر آزادکشمیر کیلئے بہترین آپشن، صحافی مظہر برلاس
علاوہ ازیں انتظامیہ نے لوکل روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے کرائے میں 60 روپے کا اضافہ کردیا۔ لوکل روٹس پرطلباء وطالبات کو 10 روپے رعایت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔




