محکمہ جنگلات پٹہکہ کی بڑی کارروائی،لاکھوں مالیتی لکڑ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،ٹرک ضبط

مظفرآباد(شجاعت میر کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآبادمحکمہ جنگلات پٹہکہ کی کارروائی ٹرک کے خفیہ خانوں میں لکڑ سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام ٹرک ضبط کرکے یوٹی ڈویژن پہنچا دیا گیا۔

مہتمم جنگلات مظفرآباد ڈویژن مظہر نقوی کی ہدایت پر انچارج چیک پوسٹ پٹہکہ چوہدری نسیم فاریسٹ گارڈ نے ہمراہ میر وقار فاریسٹر،میر اشفاق فاریسٹ گارڈ،عاطف فاریسٹ گارڈ،بشارت اعوان فاریسٹ گارڈ کے شاندار کاروائی کرتے ہوئے نیلم ویلی سے مظفرآباد کی طرف آنے والے ٹرک نمبر 064 کو لکڑی سمگلنگ کرتے ہوئے پٹہکہ فاریسٹ چیک پوسٹ پر ضبط کر لیا ۔۔

ٹرک کے خفیہ خانوں میں بڑی مقدار میں قیمتی لکڑ کو چھپا کر مظفرآباد لیجایا جا رہا تھا محکمہ جنگلات چیک پوسٹ پٹہکہ نے ٹرک کو روک کر تلاش لی جس کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں لکڑ برآمد کرلی۔

عوامی حلقوں نے محکمہ جنگلات کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے خیر مقدم کیا ۔ٹرک کو محکمہ جنگلات نے اپنی تحویل میں لینے کے بعد یوٹی ڈویژن مظفرآباد پہنچا دیا جہاں ٹرک کے نیچے خفیہ جگہ پر رکھی لکڑ نکال نکال لی۔

ٹرک وادی نیلم سے مظفرآباد کی طرف آر ہا تھا چیک پوسٹ پٹہکہ کے انچارج چوہدری نسیم نے کاروائی کرتے ہوئے لکڑ سمگلنگ کرنے کی خفیہ کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ٹرک ضبط کر لیا۔
میرپور خاتون ہراسگی کیس ، ملزم ایس ایچ او تھوتھال کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع

Scroll to Top