شوکت نواز میرکی اوورسیز کمیونٹی سے کشمیری مہاجرین کیخلاف مہم شروع کرنے کی اپیل، عبدالحمید لون کا انکشاف

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)کشمیری رہنما عبدالحمید لون نے انکشاف کیا ہے کہ شوکت نواز میر نے برطانیہ میں مقیم اوورسیز کشمیریوں سے مقبوضہ کشمیر کے آزادکشمیر وپاکستان میں مقیم مہاجرین جموں وکشمیر کیخلاف مہم شروع کرنے کی اپیل کردی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق: بھارتی جہاز وکرانت کو غرق کرنے کیلئے تیار تھے، ایڈمرل نوید اشرف

کشمیری رہنما عبدالحمید لون نے مزید انکشاف کیا کہ ممبر کور کمیٹی شوکت نواز میر نےاوررسیز کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شوکت نواز میر کے بیانیے کی حمایت کیلئے کھل کر سامنے آجائیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ کی مخالفین کے پروپیگنڈے کی تردید،اسحاق ڈارکا اظہار تشکر

شوکت نواز میر نے اپنی اپیل میں کہا کہ اوورسیز کشمیری پاکستان میں کشمیر شناخت کیساتھ مقیم مقبوضہ کشمیر کے پناہ گزینوں کیخلاف سڑکوں پر آئیں اور انہیں ووٹ اور نمائندگی کے حق سے محروم کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پروفیسر مقصود جعفری صدر آزادکشمیر کیلئے بہترین آپشن، صحافی مظہر برلاس

کشمیری رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے شہریوں کی اکثریت کشمیر کی شہریت چھوڑ کر برطانوی شہری بن گئے ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان زندہ باد،تہران بول اٹھا،وزیرخارجہ عباس عراقچی کا اہم پیغام جاری

برطانوی شہریوں سے شوکت نواز میر کی کشمیری پناہ گزینوں کو کشمیر میں ہی اپنی نمائندگی اور ووٹ کے حق سے محروم کرنےکی اپیل افسوسناک۔۔ شوکت نواز میر کی یہ کیسی منطق ہے؟

Scroll to Top