اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کیلئے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں اور اسلام آباد آنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ہماری ترجیح ایک غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کی شرائط ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دارالحکومت مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاری، قبریں اور باغات بھی زمین برد
انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے حل میں دلچسپی رکھتا ہے جو جنگ کے مکمل اور پائیدار خاتمے کی ضمانت دے۔ ایران نے پاکستان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر پہلے بھی کھل کر شکریہ ادا کیا ہے۔
آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے اردو میں نعرہ بھی لگایا کہ پاکستان زندہ باد، شکریہ پاکستان۔
Iran's position is being misrepresented by U.S. media.
We are deeply grateful to Pakistan for its efforts and have never refused to go to Islamabad. What we care about are the terms of a conclusive and lasting END to the illegal war that is imposed on us.
پاکستان زنده باد pic.twitter.com/AUjBQxOFyA
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 4, 2026
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ کے ذریعے کھلے الفاظ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔ اب سوال سیدھا ہے جھوٹ کون بول رہا تھا؟ اور کیوں؟
کئی دنوں سے کہا جا رہا تھا کہ پاکستان کوئی کردار ادا نہیں کر رہا کہ اسلام آباد “غیر متعلق” ہے کہ وہ “سائیڈ لائن ‘‘ ہے۔ آج وہ پورا بیانیہ مکمل طور پر زمین بوس ہوچکا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رونالڈو کا پنلٹی سے قبل ‘بسم اللہ’ پڑھنا سوشل میڈیا پر وائرل، مداح حیران
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان کوئی رائے نہیں یہ تہران سے براہِ راست تصدیق ہے۔ پاکستان متحرک ہے، پاکستان قابلِ اعتماد ہے، اور پاکستان ہی وہ ملک ہے جس سے حل کیلئے رجوع کیا جا رہا ہے۔
ان کے پیغام کی سفارتی زبان میں شکرگزاری، احترام اور اسلام آباد آنے کی آمادگی جھلکتی ہے۔ یہ انداز کسی ایسے ملک کے لیے نہیں ہوتا جو شامل نہیں یہ اس ملک کیلئے ہوتا ہے جو فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک افغان شاہراہ پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 لاشیں نکال لی گئیں
تو بات واضح کر دیتے ہیں جو لوگ پاکستان کے کردار کو کم کر کے دکھا رہے تھے، وہ لاعلم نہیں تھے وہ دانستہ گمراہ کن بیانیہ پھیلا رہے تھے۔
پاکستان ایک بار پھر وہی کر رہا ہے جو ہمیشہ کرتا آیا ہے۔ پسِ پردہ مؤثر سفارتکاری، خطے کو مستحکم کرنا، کشیدگی کم کرنا جبکہ کچھ لوگ صرف شور اور ابہام پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔
آج ایک بیانیہ گر چکا ہے، اور ایک حقیقت پوری قوت سے سامنے آ گئی ہے پاکستان سائیڈ لائن پر نہیں پاکستان میز پر ہے۔




