گیس کنکشن حاصل کرنے کے لیے شادی کی انوکھی شرط عائد

ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی کے بحران میں گیس کنکشن کے لیے شادی کی شرط لگا دی گئی ہے۔

ایران جنگ اور دنیا کی اہم تجارتی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا بھر کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قلت کے ساتھ قیمتوں میں بڑے اضافے نے سب کو پریشان کر دیا ہے۔ کئی ملکوں میں گیس اور پٹرول کے حصول کے لیے میلوں لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیس سلینڈر بھروانا مہنگا پڑ گیا: بیوی کے قتل میں مفرور سابق انڈین فوجی کپتان 4 سال بعد گرفتار

ایسے حالات میں پڑوسی ملک بھارت میں سوئی گیس کنکشن کی فراہمی کے لیے شادی کی انوکھی شرط سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست یو پی کے شہر آگرہ میں گیس کی فراہمی کے لیے شادی کرنے اور شادی کارڈ دکھانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے عوام کی مشکلات کے پیش نظر شادی اور دیگر تقریبات کے لیے عارضی گیس کنکشن فراہم کرنے کی اسکیم شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرول اور گیس کا استعمال 50 فیصد کم کردیں، رانا ثناء اللہ کا مشورہ

ضلع سپلائی آفیسر آنند کمار سنگھ کے مطابق آگرہ میں اگر کسی خاندان کو شادی یا تقریب کے لیے کمرشل سلنڈر کی ضرورت ہو تو اسے عارضی کنکشن دیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے درخواست دہندہ کو اپنی درخواست کے ساتھ شادی کارڈ یا دعوتی کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوگی۔ درخواست گزار کو کمپنی کی طرف سے بتایا گیا سیکیورٹی ڈپازٹ بھی جمع کرانا ضروری ہوگا۔ اس کے بعد ہی ان کو گیس سلنڈر جاری کیے جائیں گے۔

Scroll to Top