موٹرسائیکل مالکان کو فی لیٹر پیٹرول پر 100روپے سبسڈی کیسے ملے گی؟طریقہ کار جانئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ملک میں تیل کا بحران جاری ہے، پنجاب میں عوام کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ مفت رہے گی۔موٹرسائیکل مالکان کو بھی سبسڈی ملے گی۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اب مسافروں کو اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو بس یا گرین الیکٹرک بس کے ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:تمام موٹر سائیکل مالکان سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے، مشیر خزانہ

مریم نواز نے شہریوں سے کہا کہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور سفر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں تاکہ سفر آسان، سستا اور ماحول دوست ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکج بھی پیش کیا ہے، جس کے تحت موٹرسائیکل مالکان ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول فی لیٹر 100 روپے کی رعایتی قیمت پر حاصل کر سکیں گے۔

اس سہولت کے لیے درخواستیں 4 اپریل سے دی جا کتی ہیں، جن کے لیے شہری کال 1000، ‘مریم کو بتائیں’ ایپ یا ویب پورٹل (https://mkb.punjab.gov.pk) استعمال کر کتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کیلئے پیٹرول سبسڈی،صوبوں سے 154ارب مانگ لئے گئے

مزید برآں، اب پنجاب میں کسی بھی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر پر کوئی فیس نہیں ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت عام آدمی کے بوجھ کو کم کرنے اور عوام کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Scroll to Top