امریکا ،ایران ثالثی،دفتر خارجہ کی سوشل میڈیا پر زیرگردش جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نےکہاکہ خطے میں کشیدگی اورپاکستان کی ثالثی کی کوششوں سے متعلق رپورٹس کو نوٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ ایران مذاکرات : امریکی کابینہ اجلاس میں پاکستان کے ثالثی کردار کا اعتراف

انہوں نے بتایاکہ وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ کو غلط انداز میں پیش کیاگیا، ایسے مواد کا حوالہ دیا گیا جو نہ زیربحث آئے اور نہ ہی ان کی طرف اشارہ کیاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے سوشل میڈیا پرزیرگردش جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے علاقائی حساسیت اور نازک وقت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی کہاکہ میڈیاپلیٹ فارم مکمل تحقیق سےکام لیں اور قیاس آرائی سےگریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ کے دوران بڑی عسکری تبدیلی، امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ترجمان کے مطابق پاکستان کے مؤقف کو مسخ کر کے پیش کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہے بلکہ حساس سفارتی ماحول میں غلط فہمیاں بھی پیدا کر سکتا ہے۔

Scroll to Top