بجلی کی قیمت بھی بڑھنے کا خدشہ،وفاقی وزیر نے عندیہ دے دیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے پیٹرول کے بعد بجلی مہنگی ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بھی مہنگی ہوسکتی ہے اس لیے بازار جلد بند کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کا بحران نہ صرف تیل بلکہ گیس اور فرنس آئل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں کے پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص میٹریل کا استعمال،سرگن پراجیکٹ کا واٹر چینل جواب دے گیا، 3دنوں سے بجلی بند

انہوں نے کہا کہ حکومت اسی لیے مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی اور بچت کے دیگر اقدامات پر صوبوں سے مشاورت کر رہی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے عوام کو اس بوجھ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور کرتے رہیں گے، اگر ہم سب توانائی بچائیں گے تو ملک پر دباؤ کم ہوگا اور جلد بہتری ائے گی۔

دوسری طرف وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کرکے بعد پیڑول کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام اور اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی گئی ہے اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ قیمتوں میں اضافہ مشرق وسطیٰ جنگ کی وجہ سے ہوا ہے اور یہ صورت حال پوری دنیا میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 80روپے فی لیٹر سستا، وزیراعظم نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیراعظم نے پیٹرول پر لیوی 80روپے کم کی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 378روپے لیٹر ہو گیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر جنگ جاری رہتی ہے تو حالات اس سے بھی خراب ہوسکتے ہیں۔

 

Scroll to Top