ملتان سلطان

پی ایس ایل، بارش سے متاثرہ میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ہرا دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ 11 میں لاہور قلندرز نے بارش سے متاثرہ میچ میں ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔تاہم کافی وقت کے بعد ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کیوں جوائن کی؟ ایڈم زمپا نے بھارتی لیگ کے پول کھول دیے

بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 13 اوورز پر محدود کیا گیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 13 اوورز کی اننگز میں 5 وکٹ پر 185رنز اسکور کیے۔محمد نعیم 60 اور پرویز حسین 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ عبداللہ شفیق نے 33 اور سکندر رضا نے 13 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

186 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں پر165 رنز بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں:’ہم سب فینز کی واپسی چاہتے ہیں‘: پی ایس ایل ٹیم مالکان کی وزیراعظم سےاپیل

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان ایشٹن ٹرنر 52 اور شان مسعود 44 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عرفات منہاس نے 25رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے باؤلرز میں مستفیض الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عبید شاہ اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Scroll to Top