بطور آزاد صحافی مجھے پارٹی بنانے پر شوکت نواز میر سے جواب عدالت میں لوں گا،محمد مجتبیٰ بٹ

اسلام آباد: جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے کشمیر ڈیجیٹل کے اینکر پرسن محمد مجتبیٰ بٹ کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دیدی ہے جس پر کشمیر ڈیجیٹل کے اینکرپرسن محمد مجتبیٰ بٹ نے بھی ردعمل دیا ہے۔

شوکت نواز میر نےہتک عزت کے دعوے کے تحت ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل ریڈ لائن، شوکت نواز میر اخلاقی انحطاط کا شکارہے، سردار قمرالزمان خان

ایف آئی آر کی درخواست کے جواب میں محمد مجتبیٰ بٹ نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئےاپنا موقف واضح کردیا ہے اور شوکت نواز میر سے بھی سوالات پوچھ لئے ہیں۔

محمد مجتبیٰ بٹ نے کہا کہ میں نے حریت رہنما عبدالحمید لون کا انٹرویو کیا جس کے بعد ہم نے شوکت نواز میر کو بھی موقف دینے کی دعوت کی لیکن انہوں نے کوئی رسپانس دیا ۔

محمد مجتبیٰ بٹ نے بھی شوکت نواز میر کو ہتک عزت کا نوٹس جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک آزاد صحافی کو مہمان کے ساتھ پارٹی بنانے کی کوشش کی گئی، اس کا جواب آپ کو عدالت میں دینا پڑیگا۔

محمد مجتبیٰ بٹ نے کہا کہ شوکت نواز میر میں اپ کو بہت اچھا انسان سمجھتا تھا لیکن آپ کچھ اور نکلے ،اب آپ کو ثابت کرنا پڑے گا کہ کیا حریت رہنما عبدالحمید لون کے الزامات درست ہیں یا غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ چوکوں میں کھڑے ہو کر لوگوں پر جھوٹے الزامات لگائیں گے اور اگر آپ پر ایک حریت رہنما الزام لگاتا ہے تو اپ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کی فنڈنگ: عبدالحمید لون کے ہوشربا انکشافات

مجتبیٰ بٹ نے کہا کہ اگر آپ کشمیری ہیں تو میں بھی کشمیری ہوں اور آپ سے بڑا کشمیری ہوں، ہم نے آپ سے کئی دفعہ رابطہ کیا آئیں اسٹوڈیو میں بیٹھیں، اپنی رائے کا اظہار کریں، اب بھی اپ کو دعوت دیتا ہوںکہ کشمیر ڈیجیٹل کا پلیٹ فارم آپ کیلئے حاضر ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل کے اینکر پرسن نے کہا کہ مظفرآباد سے بھی ہماری ٹیم نے بھی رابطہ کیا تھاشوکت نواز سے انہوں موقف دینے کیلئے، جواب دینے کے بجائے شوکت نواز میر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوکت نواز میر کواب ثابت کرنا ہوگا کہ عبدالحمید لون اور مجتبیٰ بٹ ایک پارٹی ہیں ۔

Scroll to Top