اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) معروف کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون نے گزشتہ دنوں کشمیر ڈیجیٹل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ممبر عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر پر الزامات کی بارش کردی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں اور عبدالحمید لون کیخلاف بھرپور مہم چلائی گئی ۔
شوکت نواز میر نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون کے الزامات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے محض پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا قوم سے خطاب کچھ دیر میں متوقع
یاد رہے کہ کشمیر ڈیجیٹل ایک ایسا فورم ہے جہاں ہر شہری کو اپنی اظہار رائے کی آزادی ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ۔
کیونکہ ادارہ غیر جانبدارانہ پلیٹ فارم ہے اس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی ہےاور نہ ہی کسی بھی سیاسی فورم کا حصہ ہے ۔ شوکت نواز میر بھی اس فورم سے کئی مرتبہ اپنا موقف عوام تک پہنچا چکے ہیں ۔
کشمیری رہنما عبدالحمید لون نے کشمیر ڈیجیٹل پروگرام میں ممبر کور کمیٹی عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر کو چیلنج کرچکے ہیں کہ وہ آئیں اور کشمیر ڈیجیٹل فورم میں ان کے سامنے بیٹھ کر بات کریں مگر شوکت نواز میر نے جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کی اور ابھی تک چیلنج قبول نہیں کیا۔
کشمیر ڈیجیٹل کی جانب سے ممبر کور کمیٹی شوکت نواز میر کو متعدد بار رابطہ کرکے کشمیر ڈیجیٹل فورم سے اپنا موقف پیش کرنے کا کہا گیا مگر شوکت نواز میرکی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ مل سکا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا قوم سے خطاب کچھ دیر میں متوقع
ماضی میں بھی شوکت نواز میر اور عوامی ایکشن کمیٹی کے دیگر قائدین کشمیر ڈیجیٹل کے پلیٹ فارم سے اپنا اظہار رائے کا استعمال کرکے عوام تک اپنا منشور پہنچاتے رہے ۔
شوکت نواز میرکیلئے بھی کشمیر ڈیجیٹل کا فورم کھلا رکھا گیا تاکہ وہ عبدالحمید لون کے الزامات کے جواب دینے کیلئےکشمیر ڈیجیٹل فورم سے اپنا موقف پیش کرسکیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تیل سپلائی بڑا چیلنج تھا جسے حکومت نےکامیابی سے سنبھالا ،خواجہ آصف
ذرائع کے مطابق شوکت نوا زمیر عبدالحمید لون کے لگائے گئے الزمات کا جواب دینے کے بجائے رویہ افسوسناک ہے ۔
شوکت نواز میر کی سینئر صحافیوں کیخلاف دائر درخواست غیر مناسب اور حقائق کے منافی ہے ۔یہ تمام الزامات عبدالحمید لون نے عائد کئے ۔ سینئر صحافیوں نےصرف اپنے فرائض منصبی سرانجام دیئے ۔
شوکت نواز میر کی جانب سے درخواست سینئر صحافیوں کیخلاف اظہار رائے پر قدغن اور حقائق چھپانے کی ایک کوشش ہے ۔
شوکت نواز میر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں تو کشمیر ڈیجیٹل کا فورم ان کا موقف عوام تک پہنچانے کیلئے تیار ہے ۔
ممبر کور کمیٹی شوکت نواز میر کشمیر ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے اپنا اظہار رائے اور موقف دے سکتے ہیں ۔




