پیٹرول 80روپے فی لیٹر سستا، وزیراعظم نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم میاں شہبازشریف نے پیٹرول کی قیمت میں 80روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔

جمعہ کو رات گئے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خلیج کی جنگ ابھی بھی جاری ہے ۔ عوام کیلئے چیلنجز آرہے ہیں ۔ قومی وسائل محدود ہیں ۔  کوشش کی کہ عوام کو مہنگائی سے بچایا جائے ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ عام آدمی کی زندگی کیسی گزر رہی ہے ۔ پچھلے تین ہفتوں سے عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا قوم سے خطاب کچھ دیر میں متوقع

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیرخزانہ اور وزیرپٹرولیم نے کل پریس کانفرنس میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیا جو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کے بعد اعلان کیا گیا ۔

129 ارب روپے خرچ کرکے عوام کو مہنگائی کےقیامت خیز طوفان سے بچائے رکھا ۔ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر سمیت مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، لوگوں میں خوف وہراس،شدت 6.3 ریکارڈ

دنیا میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ چھوٹے ٹرکوں  70 ہزار بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی ۔ مسافر بسوں کیلئے ایک لاکھ روپے ماہانہ جبکہ موٹرسائیکل مالکان کو100 روپے سبسڈی دی جائے گی ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی ۔ پٹرول کی قیمت میں 458 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا اس قیمت کو کم کرنے کیلئے پٹرول کی لیوی 80 روپے کم کرنے کااعلان کرتا ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ، گرین ،اورنج لائن شہریوں کیلئے مفت کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف کا یہ کمی آئندہ ایک ماہ کیلئے پورے پاکستان میں نافذ العمل ہونگے ۔ پیٹرول 378 روپے فی لیٹر مہیا کیا جائےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کابینہ سے بغیر مشاورت 6 ماہ تک تنخواہ نہ لینے کا اعلان کرتا ہوں۔

Scroll to Top