جھٹکے

 آزادکشمیر سمیت مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، لوگوں میں خوف وہراس،شدت 6.3 ریکارڈ

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، لاہور سمیت مختلف علاقوں میں رات نو بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے ۔

شدید زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ لوگوں کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے کلمہ پڑھتے ہوئے نکل آئی ۔

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کے مختلف علاقے حویلی ، باغ، راولاکوٹ، کوٹلی ، میرپور ، تتہ پانی ، ہجیرہ ، نیلم ویلی، مظفرآباد ، مری میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: طوفانی بارشیں، درجنوں گھر دریا کی زد میں آگئے،ڈپٹی کمشنر خاموش تماشائی

خیبر پختونخوا کے علاقے سوات ، مانسہرہ، مردان ، نوشہرہ ، چترال ، دیر ، کوہاٹ ، ہنگو، میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے ، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 محسوس کی گئی ۔

جہلم، میانوالی، لاہور، سرگودھا، گجر خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، آزاد کشمیر میں باغ، مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلے کے جھٹکے افغانستان، پاکستان اور تاجکستان میں محسوس کیے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان : واصل جہنم ہونیوالے 8 خوارج کی شناخت،2 افغان شہری نکلے

پی ایم ڈی نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں، البتہ اگلے چند گھنٹوں میں آفٹر شاکس کا امکان موجود ہے، اس لیے احتیاط برتی جائے۔

لاہور سمیت پنجاب کے بھی اکثر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی 190 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی

میانوالی ، گلگتت بلتستان بھی زلزلے سے لرز اٹھے لوگ گھروں سے باہر آگئے۔ آفٹر شاکس کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے طول و عرض میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ آج شب سوا نو بجے آزادکشمیر، اسلام آباد ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یہ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ نمایاں طور پر ہر جگہ محسوس کئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آاباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں سے زلزلہ کی ابتدائی اطلاعات آ رہی ہیں۔

آزاد کشمیر کے شہروں مین بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ کی شدت ریختر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے کے جھٹکے تاجکستان اور افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

Scroll to Top