اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی ایک ملک کا فیصلہ نہیں بلکہ اسرائیلی کے جنگی جنون امسلم دشمنی اور جارحانہ عزائم کا نتیجہ ہے۔
جن مسلم ممالک سے پٹرول نکلتا ہے یا جس کی حدود سے گزر کر دنیا تک پہنچتا ہے، اسرائیلی کے مسلمانوں کی نسل کشی کے جنون سے سب شدید متاثر ہورہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان : واصل جہنم ہونیوالے 8 خوارج کی شناخت،2 افغان شہری نکلے
دنیا کے کئی ممالک میں ایندھن کی قلت اور ہنگامی صورتحال ہے پاکستان میں تیل کی سپلائی برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج تھا جسےحکومت نے کامیابی سے سنبھالا اور قلت سے بچایا۔
لیکن اب ایک متوازن راستہ اپنانا ضروری تھا تاکہ ملک کو بڑے معاشی بحران سے بچایا جا سکے۔ قیمت میں اضافہ شدید معاشی دباؤ کی وجہ سے کیاگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ، گرین ،اورنج لائن شہریوں کیلئے مفت کرنے کا اعلان
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی ایک ملک کا فیصلہ نہیں بلکہ اسرائیلی کے جنگی جنون امسلم دشمنی اور جارحانہ عزائم کا نتیجہ ہے۔ جن مسلم ممالک سے پٹرول نکلتا ہے، یا جس کی حدود سے گزر کر دنیا تک پہنچتا ہے، اسرائیلی کے مسلمانوں کی نسل کشی کے جنون سے سب شدید متاثر ھو رہے ھیں۔…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) April 3, 2026
ہمیں عوام کی مشکلات کا شدید احساس ہے۔ وفاق اور صوبوں نے تمام ترقیا تی اخراجات فوری ضرورت کے علاوہ اخرا جات موخر کرکے مالی وسائل تیل کی قیمتوں کی سپورٹ میں ڈالے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے، عوام کو فوری ریلیف دیا جائے گا۔




