شمالی وزیرستان : واصل جہنم ہونیوالے 8 خوارج کی شناخت،2 افغان شہری نکلے

شمالی وزیرستان میں در اندازی کے دوران سکیورٹی فورسیز کے ہاتھوں واصل جہنم ہونیوالے 8 خوارجین کی شناخت ہوگئی ،2 افغان شہری نکلے۔

تفصیلات کے مطابق ، یکم اپریل 2026 کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے 8 خوارج میں سے دو افغان شہری ہیں جن کی شناخت ہوگئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ، گرین ،اورنج لائن شہریوں کیلئے مفت کرنے کا اعلان

پہلا دہشتگرد امیر حمزہ حقیار ولد عبدالکریم ہے جبکہ دوسرا دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولد زر ولی ہے، جس کا تعلق پکتیا، افغانستان سے ہے۔

یہ واضح مثال ہے کہ کس طرح افغان طالبان پاکستان میں دہشتگرد گروہوں کو استعمال کر کے پاکستان امن و امان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تمام موٹر سائیکل مالکان سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے، مشیر خزانہ

اسی وجہ سے پاکستان بارہا اپنے سرحدی تحفظ اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایک میچ سے کسی کھلاڑی کا فیصلہ نہیں ہوتا، فاسٹ بولر لاہور قلندرز حارث رؤف

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

ان کا رروائیوں کا مقصد نہ صرف دہشتگرد ٹھکانوں کو مسمار کرنا ہے بلکہ ملکی شہریوں کی حفاظت، سرحدی حدود کی سالمیت، اور علاقے میں پائیدار امن قائم رکھنا بھی ہے۔

پاکستان مخالف عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں انشاءَ اللہ جاری رہیں گی۔

Scroll to Top