حویلی: طوفانی بارشیں، درجنوں گھر دریا کی زد میں آگئے،ڈپٹی کمشنر خاموش تماشائی

حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)دریا نے درجنوں خاندانوں کو شدید کرب میں مبتلا کر رکھا ہے۔۔بارش میں دن اور رات کی خبر نہیں ہوتی خطرے کے باعث راتیں جاگتے گزر جاتی ہیں۔۔

تفصیل کے مطابق تحصیل ممتاز آباد گاؤں بانڈی کے درجنوں گھروں کو دریا کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ۔ گزشتہ بارشوں میں دریا ساری زمینیں بہا کر لے گیا ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تیل سپلائی بڑا چیلنج تھا جسے حکومت نےکامیابی سے سنبھالا ،خواجہ آصف

باقی زمینیں حالیہ بارشوں میں دریا کی تغیانی کے باعث بہہ گئیں آب گھروں کو شدید خطرات لاحق ہیں متاثرین کا حکومت وقت سے مدد کا مطالبہ۔

متاثرین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بارشوں میں نقصانات کے باعث ہم نے حکومت اور انتظامیہ سے رابطہ کیا تاہم ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہوا جس کے باعث آج ہمارے گھر شدید خطرے میں ہیں۔

متاثرین نے کہا کہ ہم نے مظفرآباد وزیراعظم فصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کی اور مساہل سے انہیں آگاہ کیا ۔وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ، گرین ،اورنج لائن شہریوں کیلئے مفت کرنے کا اعلان

لیکن ہماری گذارشات کو ردی کی نظر کیا ڈپٹی کمشنر حویلی عمران شاہین سے ہم ملے اور ان کو دریا کی وجہ سے نقصانات سے آگاہ کیا۔۔

ڈپٹی کمشنر حویلی نے اسسٹنٹ کمشنر ممتاز آباد کو کال کی اور ہمیں ان کے پاس بھیجا کہ وہ آپ کو مشین مہیا کریں جو دریا کا رخ تبدیل کرے گی۔

لیکن جب ہم ممتاز آباد پہنچے تو اسسٹنٹ کمشنر ممتاز آباد نے کہ میری گاڑی کئی دن سے خراب ہے اس کیلئے میرے پاس پیسے نہیں مشین میرے پاس کہاں سے آئے گی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 فیصد اضافے کا فیصلہ

بار بار حکومت اور انتظامیہ کو اپروچ کرنے کے باوجود ہماری بات نہیں سنی گئی لیکن آج ہماری زندگی بھر کی جمع پونجی دریا کی نظر ہو رہی ہے ۔۔

درجنوں افراد موت کے دہانے پہ بیٹھے ہیں حکومت اور انتظامیہ ہماری جمع پونجی لٹ جانے کا تماشا دیکھ رہی ہے۔۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم گھروں کو کبھی نہیں چھوڑیں گے بے شک انہیں دریا بہہ کر لے جائے ہماری موت کی زمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر ہو گی ۔۔

متاثرین نے کہا ہے کہ حکومت وقت کا کام ہے ہمارا تحفظ کیا جائے کیونکہ ہم اس ریاست کے شہری ہیں ورانہ ہم ڈپٹی کمشنر حویلی کے دفتر کے باہر غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیں گے۔

Scroll to Top