تمام موٹر سائیکل مالکان سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے، مشیر خزانہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تمام موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان میں بھی یہی رجحان دیکھنے میں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت جنگ کے خاتمے کا انتظار کر رہی تھی تاہم صورتحال برقرار رہنے پر قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہنگا کیا گیا پٹرول 271 روپے درآمد کئے جانے کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک نے بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کی ہیں، جس کے اثرات عالمی سطح پر پڑے۔

مشیر خزانہ کے مطابق کم وسائل کے باوجود حکومت نے صورتحال کو کنٹرول میں رکھا اور ڈیزل پر صفر لیوی رکھی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راجہ فاروق حیدر خان کا دورہ کوٹلی، مسلم لیگ ن میں نئی جان ڈال دی

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دی جا سکتی ہے۔

ان کے پاس یہ ڈیٹا موجود ہے کہ کس صوبے میں کتنی موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں اور ایک ایپ کے ذریعے یہ بھی معلوم کیا جا سکے گا کہ کون سبسڈی کا مستحق ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، سردی بڑھ گئی

انہوں نے واضح کیا کہ تمام موٹرسائیکل سوار سبسڈی کے اہل نہیں ہوں گے، ہیوی بائیک رکھنے والے افراد پیٹرول کی قیمت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی مدد سے مستحق افراد کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔

Scroll to Top