اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگا کیا جانے والا پیٹرول 271.27 جبکہ ڈیزل 496.97 روپے فی لیٹر کے حساب سے درآمد کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں درآمدی قیمت اس پر عائد ڈیوٹی ٹیکسوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لاگو نہیں کیا گیا البتہ کسٹمز ڈیوٹی پہلے سےعائد ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 فیصد اضافے کا فیصلہ
اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پیٹرول 271.27 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 496.97 روپے فی لیٹر کے حساب سے درآمد کررہی ہے۔
حکومت پیٹرول پر اس وقت 24.11 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر35.73 روپے فی لیٹر کسٹمز ڈیوٹی وصول کررہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تین ماہ میں سکول کی عمارت تعمیر،اوورسیز کشمیری کمیونٹی نے نئی مثال قائم کردی
اس کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن(او ایم سی)7.87روپے فی لیٹر وصول کیا جارہا ہے۔
پیٹرول پر ان لینڈ فولیٹ مارجن(آئی ایف سی ایم)7.52 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 4.37 روپے فی لیٹر وصول کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر دھائی روپے فی لیٹر کلائنٹ سپورٹ لیوی وصول کی جارہی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، سردی بڑھ گئی
پیٹرول اور ڈیزل پر 8.64روپے فی لیٹر ڈیلر مارجن وصول کیا جارہا ہے ۔یاد رہے درآمدی پٹرول کی ادائیگی 279.29 روپے ایکسچینج ریٹ پر ہوئی ۔
حکومت نے پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی 160.61پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی کم کرکے صفر کردی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 184 روپے 49 پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 520 روپے 35 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔




