آزادکشمیر: ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 فیصد اضافے کا فیصلہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی مظفرآباد کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کیساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کرایوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تین ماہ میں سکول کی عمارت تعمیر،اوورسیز کشمیری کمیونٹی نے نئی مثال قائم کردی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نئے کرایوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ بڑھتی ہوئی فیول قیمتوں کے باعث ناگزیر ہو چکا تھا، جبکہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نگرانی کا نظام بھی مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایک میچ سے کسی کھلاڑی کا فیصلہ نہیں ہوتا، فاسٹ بولر لاہور قلندرز حارث رؤف

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم قیمتوں میں 458 روپے اور ڈیزل کی 520 روپے مقرر کئے جانے کے بعد آزادکشمیر میں بھی ٹرانسپورٹرز نے اضافہ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی مظفرآباد کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، سردی بڑھ گئی

جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کرایوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

Scroll to Top