لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم کے قومی بچت اور کفایت شعاری پروگرام کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کو شہریوں کیلئے بالکل مفت کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے قومی بچت اور کفایت شعاری پروگرام پر پنجاب میں عملدرآمد شروع کر دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریلیف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو شہریوں کے لیے مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اورنج لائن، میٹرو بس، اسپیڈو اور گرین الیکٹرو بس میں سفر بھی بلا معاوضہ ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہنگا کیا گیا پٹرول 271 روپے درآمد کئے جانے کا انکشاف
پنجاب حکومت نے زراعت اور کسان کے تحفظ کے لیے نقد رقم اور ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ رجسٹرڈ موٹر سائیکل سواروں کو بھی ریلیف، ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ٹرانسپورٹ کرایوں میں 40 فیصد اضافے کا فیصلہ
مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم نے اربوں روپے کا بوجھ اٹھا کر مخلصانہ کوشش سے عوام کو مشکلات سے بچایا۔ تاہم بدترین معاشی صورتحال میں بھی عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے اور مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، سردی بڑھ گئی
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث پوری دنیا معاشی بحران کا شکار ہے اور درآمدی تیل پرانحصار سے پاکستان زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ غیر معمولی حالات کے باعث شہری پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ بہتری آتے ہی عوام کو معاشی بوجھ سے نجات دلائیں گے۔




