پٹرولیم قیمتوں میں بڑا اضافہ،پٹرول 458 ،ڈیزل 520روپے لیٹر مقرر

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

وفاقی وزراء کے اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔

پرویز ملک نے بتایا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی۔

وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اس جنگ نےپورے خطےکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے صدر مملکت، وزرائے اعلی اور اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے توانائی قیمتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے، حکومت مشکل اور ذمہ دارانہ فیصلے لینے جا رہی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے ذریعے کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی،اس وقت قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: امبور میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ،15 مکان زد میں آگئے

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ۔ وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کی مشترکہ پریس کانفرنس میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: طوفانی بارشیں، متعدد علاقے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں ،املاک کو شدید نقصان

وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے ۔

اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔ ہمیں جلد از جلد جنگ کی آگ کو بجھانا ہوگا۔

علی پرویزملک ںے کہا کہ ڈیزل تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ۔ خارجہ محاذ پر فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار اہم کردار ادا کر رہے ہیں، خام تیل اورڈیزل کی قیمت میں ریکارڈاضافہ ہوا ہے،

حکومت نے کفایت شعاری کے تحت گاڑیاں گراؤنڈ کیں۔ حکومت نے کفایت شعاری کے تحت گاڑیاں گراؤنڈ کیں، حکومت عوام کو129 ارب کی سبسڈی دے چکی۔ فیصلہ کیا کہ سبسڈی سے ہٹ کرکمزورطبقات کو ریلیف دیا جائے گا۔

Scroll to Top