ضلع حویلی (کشمیر ڈیجیٹل) میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ نے لوگوں کے مکانات اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
متاثرین میں اورنگزیب خان آفریدی بھی شامل ہیں جن کا پختہ مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں مزید لاکھوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: امبور میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ،15 مکان زد میں آگئے
ـ
مقامی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد تاحال کوئی حکومتی اہلکار یا ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ موقع پر نہیں پہنچا، جس پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اورنگزیب خان آفریدی ایک غریب اور سفید پوش شہری ہیں، جو اس نقصان کا ازالہ اپنی مدد آپ کے تحت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی سیاسی قیادت اسلام آباد طلب، اہم فیصلے متوقع
انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متاثرہ مقام کا دورہ کیا جائے اور قدرتی آفات کے تحت معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو بروقت ریلیف مل سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن : کشمیر لبریشن لیگ دوبارہ بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ
عوامی حلقوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں بارشوں سے متاثر ہونے والے تمام افراد کا سروے کر کے ان کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے۔ْ۔۔
حکومت کی جانب سے شفاف طریقے سے امداد فراہم کی جائے، کیونکہ یہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔




