اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا
مزید یہ بھی پڑھیں:راج ناتھ دھمکیاں دینے سے پہلے سوچ لو فیلڈ مارشل اس بار کارروائی کلکتہ سے کرینگے، کشمیری نوجوان
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں کے پیش نظر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دارالحکومت مظفرآباد میں سکیورٹی سخت، پولیس کا گشت بڑھا دیا
صدر آصف زرداری کے آزادکشمیر میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم فیصل راٹھور، چوہدری لطیف اکبر چوہدری یاسین ، سردار تنویر الیاس اور سردار یعقوب خان سمیت اہم سیاسی رہنما شریک ہونگے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راج ناتھ کی دھمکیاں نئی نہیں، معرکہ حق تازہ، اگلی بار ہمارا ردعمل اور بھی مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا،خواجہ آصف
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے اس اجلاس میں آزادکشمیر میں پارٹی پوزیشن کو مضبوط کرنے کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری اہم فیصلے کرینگے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمن اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان گزشتہ روز ملاقات میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے الیکشن میں سیاسی اتحاد پر اتفاق ہوا تھا
مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ وہ اس سیاسی اتحاد کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔
پیپلزپارٹی اور جے یوآئی کے درمیان ہونے والے سیاسی اتحاد میں شقیں کیا ہونگی اہم نکات جلد سامنے آجائیں گے ۔




